مستونگ میں قومی شاہراہ 25-N پر کنڈوا پوسٹ کے قریب بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات شاہد رند


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) مستعد سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد ہلاک ہوئے ، معاون اطلاعات بلوچستان
دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے بڑے حملے کی بزدلانہ کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے مذموم عزائم ناکام بنا دیے، شاہد رند
افسوسناک واقعے میں دو شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے، معاون اطلاعات بلوچستان
دھماکے سے قریبی مکانات اور ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا، معاون اطلاعات بلوچستان شاہد رند
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے متعلقہ مراکز منتقل کر دیا گیا، معاون اطلاعات بلوچستان
بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کا بلوچستان کی عوام اور ان کی روایات سے کوئی تعلق نہیں، شاہد رند
دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ان کے مذموم عزائم اور عوام دشمن کردار کا ثبوت ہیں، معاون اطلاعات بلوچستان
سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے بڑے حملے کے منصوبے کو ناکام بنایا، شاہد رند
بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، معاون اطلاعات بلوچستان
عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، شاہد رند
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور پیشہ ورانہ مہارت قابل تحسین ہیں، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات

WhatsApp
Get Alert