بی یو جے کے وفد کی پارلیمانی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں 17 نومبر بروز منگل کو پریس کلب کوئٹہ میں مجوزہ گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ملک گیر احتجاجی تحریک کے سلسلے میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جاری آگاہی مہم کے تسلسل میں بی یو جے اور کوئٹہ پریس کلب کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں مجوزہ گول میز کانفرنس میں شرکت کیلئے بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کو بی یو جے اور کوئٹہ پریس کلب کے مشترکہ وفد نے بلوچستان اسمبلی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کی اور انہیں 17 نومبر بروز منگل کو پریس کلب کوئٹہ میں مجوزہ گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ بی یو جے کے صدر منظور احمد رند اور صدر کوئٹہ پریس کلب عرفان سعید ، سنیئر نائب صدر پی ایف یو جے نورالہی بگٹی ، جنرل سیکرٹری بی یو جے شاہ حسین ترین ، سلیم شاہد ، جلال الدین نورزئی اور سیکرٹری فنانس بی یو جے عصمت امان سمالانی پر مشتمل وفد نے بلوچستان اسمبلی میں نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ ، بی این پی عوامی کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میر اسداللہ بلوچ ، بلوچستان اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر اور اسمبلی میں وویمن کاکس کی سربراہ محترمہ غزالہ گولہ ، جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ، مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ،

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائ￿ اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وفد نے پارلیمانی رہنماؤں کو پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس کی ملک گیر احتجاجی تحریک ، بلوچستان سمیت ملک بھر میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں،بلوچستان میں ٹی وی چینلز کے بیورو دفاتر کی بندش ، پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کے خلاف مقدمات سمیت صحافیوں کو درپیش مسائل اور پی ایف یو جے و بی یو جے کے چارٹر آف ڈیمانڈ سے متعلق آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ اس احتجاجی تحریک کے تسلسل میں بی یو جے کے زیر اہتمام 17 نومبر بروز منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ بی یو جے اور پریس کلب کے وفد نے پارلیمانی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان میں میڈیا دفاتر کی بندش اور جبری برطرفیوں کے خلاف مجوزہ گول میز کانفرنس میں شرکت کریں۔ اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے وفد کو پی ایف یو جے کے چارٹر آف ڈیمانڈز اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے مطالبات و احتجاجی تحریک کی حمایت کرتے ہو ئے کوئٹہ پریس کلب میں مجوزہ گول میز کانفرنس اور اس کے بعد کوئٹہ پریس کلب پر دو روزہ احتجاجی کیمپ میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ جاری کردہ۔ شاہ حسین ترین۔ جنرل سیکرٹری۔ بی یو جے

WhatsApp
Get Alert