پنجاب کا ’اگلا وزیر اعلیٰ‘ کون ہوگا؟ سابق وفاقی وزیر کا دعویٰ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا دعویٰ ہے کہ پنجاب کے اگلے وزیر اعلیٰ کے لیے اسپیکر ملک احمد خان کا چانس ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ قومی حکومت ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے۔
انہوں نے مرکز میں تبدیلی کے سوال پر کہا کہ مجھےلگتا ہےکام قریب پہنچ چکا ہے جس سے پی ٹی آئی کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کل کی ملاقات کے بعد سے پیپلزپارٹی میں مکمل خاموشی چھائی ہوئی ہے کوئی بھی ردعمل آئے گا تو پتا چلے گا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تبدیلی میرے علم میں نہیں، مفروضے پر بات نہیں کروں گا۔
میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہا کہ فریال تالپور کے دورہ پنجاب کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری آج لاہور آ رہے ہیں ان کا استقبال کروں گا، ان کی لاہور میں مصروفیات کا علم نہیں۔

WhatsApp
Get Alert