امریکا شرائط مان جائے تو 2 دن میں آبنائے ہرمز کھول دیں گے: ایرانی وزیر خارجہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ای سی او ممالک نے امریکا کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی کوششوں کے تحت آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے تہران کے پیش کردہ منصوبے کی حمایت کی ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا تہران اسلام آبادکے ثالثی کردار سے مطمئن ہے، واشنگٹن ایران کی شرائط تسلیم کر لیتا ہے تو تہران دو روز کے اندر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے تیار ہے۔
علاوہ ازیں عباس عراقچی نے ای سی او وزارتی کونسل کے 30 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی روابط کو مضبوط بنانے، خطے میں تجارت کو آسان بنانے اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے سے اجتماعی استحکام کو تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی خطرات اور انحصار میں کمی آئے گی اور ایک زیادہ مربوط اور خود کفیل خطے کے قیام کو فروغ حاصل ہو گا۔ ایک جدید، جامع اور موثر تجارتی معاہدہ علاقائی تجارت کو وسعت دینے، اقتصادی استحکام مضبوط بنانے اور خطے کے عوام کیلئے فوائد پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert