وزیراعلی پنجاب اور وزیر کا نام لیکر لندن میں اور پاکستان میں کافی کچھ ہو رہا ہے، سفینہ خان کا دعویٰ

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں مقیم صحافی سفینہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کے ایک خاص وزیر کا نام استعمال کرکے لندن اور پاکستان میں مبینہ طور پر رقوم اکٹھی کیے جانے، لندن میں مجوزہ ایونٹ و پریس کانفرنس اور بعض اداکاروں کو ویزوں و پیسوں کے لالچ دیئے جانے کے دعوے کردیئے۔
سفینہ خان نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے ایک خاص وزیر کا نام لے کر لندن اور پاکستان میں کافی کچھ ہو رہا ہے اور لوگوں کو مبینہ طور پر ماموں بنا کر بڑی بڑی رقم اٹھائی گئی ہے، یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز لندن بھی کسی ایک خاص ایونٹ کے لیے آئیں گی اور اس سلسلے میں لندن میں برائے نام ایک پریس کانفرنس بھی کی گئی ہے۔
وزیراعلی پنجاب اور انکے خاص وزیر کا نام لیکر لندن میں اور پاکستان میں کافی کچھ ہو رہا ہے لوگوں کو ماموں بنا کر بڑی بڑی رقم اٹھائی گئی ہے اور کہا جا رہا وزیراعلی مریم نواز لندن بھی کسی ایک خاص ایونٹ کے لیے ائیں گی اسکے لئے ایک پریس کانفرنس برائے نام بھی لندن میں کی گئی ہے اگر مریم نواز اس ایونٹ میں ائیں تو کہانی سچ ہو جائے گی ۔۔۔۔✍🏻 ورنہ سب کا پیسہ جو مریم نواز کے نام پر اٹھایا گیا تھا ڈوب جائے گا ۔۔۔۔ایکٹر بھی شامل ہیں جنہں ویزوں کا لالچ اور پیسہ دینے کے لارے دئیے گئے ہیں
— Safina Khan (@SafinaKhann) November 22, 2026
خاتون صحافی کی ایکس پوسٹ میں مزید یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اس ایونٹ میں آئیں تو مذکورہ کہانی سچ ثابت ہو جائے گی، ورنہ مریم نواز کے نام پر اٹھایا گیا پیسہ مبینہ طور پر ڈوب جائے گا، اس کے ساتھ ہی سفینہ خان نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اس معاملے میں کچھ اداکار بھی شامل ہیں جنہیں ویزوں کا لالچ اور پیسے دینے کے لارے دیئے گئے ہیں۔
