پاکستان اور سعودی عرب کا رابطہ کاری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی دلچسپی کے امور پر رابطہ کاری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز پر تعاون اورعلاقائی صورتحال پر مشاورت کیلئے آر فور وزرائے خارجہ اجلاس بلانے کی تجویز پر بھی گفتگو کی۔

دونوں ممالک نے مستقبل قریب میں اجلاس کے انعقاد اور سفارتی روابط کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

WhatsApp
Get Alert