قوم کی ثابت قدمی اور غیر متزلزل حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، وزیراعظم
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے، پاکستان کی رہنمائی فرمائے اور ملک و قوم کی خدمت کیلئے ہماری مشترکہ کوششوں میں برکت عطا فرمائے؛ شہباز شریف کا پیغام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد دی ہے، انہوں نے اس اعزاز کو پاکستان اور ملائیشیا کی دیرینہ دوستی کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیتیں اور دفاعِ وطن کے لیے غیر متزلزل عزم قابلِ تحسین ہے، امن کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان کا مقام بلند کرنے میں ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیاء کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ہال آف فیم میں شامل ہونا پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ دوستی کا مظہر ہے۔
Heartiest congratulations to Field Marshal Syed Asim Munir on his induction as a member in Malaysia’s National Defence Studies Centre’s Hall of Fame.
This distinction also reflects the enduring friendship between Pakistan and Malaysia.
Field Marshal’s resolute leadership during Marqa-e-Haq, unwavering commitment to national defence, invaluable contributions to promoting peace, and enhancing Pakistan’s standing internationally makes this honour truly befitting.
This recognition belongs equally to the brave men and women of our Armed Forces, whose courage, dedication and sacrifices safeguard our beloved homeland, and to the people of Pakistan, whose resilience and unwavering support remain our greatest strength.
May Allah continue to bless Pakistan and guide us in our collective endeavours to serve our country and contribute to its progress and prosperity. Ameen.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 24, 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیتیں اور دفاعِ وطن کے لیے غیر متزلزل عزم قابلِ تحسین ہے، جب کہ امن کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان کا مقام بلند کرنے میں فیلڈ مارشل کی خدمات قابلِ قدر ہیں، یہ اعزاز مسلح افواج کے بہادر جوانوں اور افسران کی جرات، لگن اور قربانیوں کا اعتراف بھی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کی حفاظت کرتی ہیں، اور قوم کی ثابت قدمی اور غیر متزلزل حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے، پاکستان کی رہنمائی فرمائے اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے ہماری مشترکہ کوششوں میں برکت عطا فرمائے۔
