کوئٹہ میں گیس لیکج دھماکے میں خواتین سمیت 5افراد جھلس کرزخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں گیس لیکج دھماکے میں خواتین سمیت 5افراد جھلس کرزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن کرانی میں گھر میں گیس لیکج کے باعث زورداردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں جھلس کر خواتین سمیت 5افراد فہیم ، شبنم ، فرزانہ ، نرگس اور فاطمہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعدسول ہسپتال کوئٹہ کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا۔
