کیا عوام کا ووٹ صرف اُس وقت تک قابلِ احترام ہے جب تک وہ طاقتور حلقوں کی مرضی کے مطابق ہو؟ شفیع جان


پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اطلاعات شفیع جان کا کہنا ہے کہ کیا عوام کا ووٹ صرف اُس وقت تک قابلِ احترام ہے جب تک وہ طاقتور حلقوں کی مرضی کے مطابق ہو؟ عوام کی مسترد شدہ مشیر اطلاعات کہتی ہیں کہ خزانہ خالی ہے جب گورنرراج لگایا گیا تو صوبائی خزانے میں 250 ارب روپے موجود تھے، اس سب کا حساب دینا ہوگا، بہتی گنگا میں جو بھی ہاتھ دھو رہا سب سامنے لایا جائے گا۔
ایکس پر اپنے بیان میں شفیع جان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کو 45 دن مکمل ہوگئے ہیں ۔ جو اصل میں جمہوریت کے دعوے داروں کو اور ان کے اصل رویّے کو بےنقاب کرتی ہیں۔ کیا عوام کا ووٹ صرف اُس وقت تک قابلِ احترام ہے جب تک وہ طاقتور حلقوں کی مرضی کے مطابق ہو؟
وزیر اعلی سہیل آفریدی تاحال لاپتہ ہیں، عدالت کے بےبسی پورے قوم کے سامنے ہے۔
آئینی عہدے پر بیٹھا اسپیکر تاحال غائب ۔ موجودہ ایم این اے جنید اکبر سمیت کئی وزراء اور ممبران اسمبلی تاحال غائب۔

کئی الیکشن ہارنے والا گورنر اس وقت صرف سی ایم آفریدی کے تاریخی منصوبے پر اپنے تختیاں لگا رہا ہے ۔ عوام کی جانب سے مسترد شدہ مشیر اطلاعات کہتی ھے کہ خزانہ خالی ھے جب گورنر راج لگایا گیا تو پختون خواہ کے خزانے میں 250 ارب روپے موجود تھے ۔
اس سب کا حساب اور جواب دینا ہوگا ۔ کون اس وقت بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہا ھے سب کے نام سامنے لائے جائینگے ۔
اس وقت صوبے میں بد انتظامی عروج پر ھے میرے شہر کوہاٹ میں پولیس احتجاج پر ہے ۔ پوسٹنگ اور ٹرانسفرز کیلئے چوک اور چوراہوں میں ریٹ لگائے جائے رہے۔ مہنگائی کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ گورنر راج سے پہلے جو آٹا 2600 کا مارکیٹ میں مل رہا تھا اس وقت 4000 پر پہنچ چکا ہے ۔
تجاوزات کے نام پر صرف غریب کے گھر اور کاروبار کو نشانہ بنایا گیا ۔ ایزی لوڈ کلچر اس وقت عروج پر ھے ۔ ابھی تک ایک کرپشن کا کیس یہ سامنے نہ لا سکے ۔ سی ایم آفریدی اور ان کے رشتہ داروں کے بارے میں جو بیانیہ بنایا گیا اس کی حقیقت سب جان چکے ہیں۔
صوبے کے حالات اتنے بہتر ہے ۔ کہ پی ایس ایل کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ اس کا کریڈٹ سی ایم آفریدی کو جاتا ہے جنہوں نے گیارہ مہینوں کے مختصر ٹائم سیکورٹی ادروں کو اور پولیس کو تاریخی فنڈز دئیے ۔
عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کو مکمل کیا اور وہاں پر نیشنل ٹی ٹونیٹی اور فرسٹ کلاس میچز کا انعقاد کرایا۔بجٹ کا تیسرا بڑا حصہ پولیس کے لیے رکھا ۔ تمام اعداد شمار موجود ہیں۔
گورنر راج کا مقصد اور نشانہ صرف عمران خان اور تحریک انصاف ہے ۔ اسٹیڈیم کے نام تبدیل کرنے سے ، تختایاں اکھاڑنے سے اور لوگوں کو اٹھانے سے کچھ حاصل نہیں ہونا ۔ 9 مئی کے بعد بھی یہی سب ہوا تھا عمران خان پہلے سے زیادہ مقبول اور تحریک انصاف پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکی ہیں ۔

WhatsApp
Get Alert