27ویں ترمیم پر میرے’بروٹ میجورٹی‘ کے الفاظ کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی


ملتان (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرے بروٹ میجورٹی کے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ، متنازع بنایا گیا کہ میں نے زور زبردستی یا بروٹل کا لفظ استعمال کیا۔ ملتان پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں ترمیم پر اپوزیشن کا اعتماد نہیں کا مطلب یہ نہیں کہ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ اس ترمیم کو پھاڑ دیا جائے، 27ویں ترمیم سے متعلق میرے بروٹ میجورٹی کے الفاظ کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔
بروٹ میجورٹی کے الفاظ کا استعمال کیا تھا لیکن توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، متنازع بنایا گیا کہ میں نے زور زبردستی یا بروٹل کا لفظ استعمال کیا۔
انہو ں نے کہا کہ جو پنجاب اسمبلی کا فیصلہ ہوگا، جو سندھ اسمبلی کا فیصلہ ہوگا، میں ساتھ کھڑا ہوں گا،سندھ اسمبلی نے 10سے زائد بار صوبے کی تقسیم کو مسترد کیا ہے، جنوبی پنجاب کی حد تک پنجاب میں صوبوں کی تقسیم پر اتفاق ہے۔
کبھی نہیں سنا کہ پنجاب کے چار ٹکڑے کردیئے جائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے معاشی بحران بہتر نہیں ہوگا، مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، معاشی طور پر ہمیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، عالمی سطح پر جو حالات ہیں اس میں جلد بہتری نظر نہیں آرہی، ری سیٹ یا ری بوٹ جمہوری انداز میں ہونا چاہیے، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو سسٹم کی بحالی سے متعلق بحث کرنی چاہیے، پارلیمان کو فعال کرنا ہے تو ملک کے تمام فیصلے پارلیمان میں ہی ہونے ہیں، سندھ اسمبلی نے سندھ کی تقسیم کے خلاف قرار داد متعدد بار مسترد کی، اس سے نہ ریفرنڈم کی ضرورت ہوگی نہ کوئی متنازع اقدام کی ضرورت ہوگی، میں پنجاب کی تقسیم کے خلاف ہوں، میں نے پنجاب کے چار ٹکڑے کی بات کبھی نہیں سنی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم واقعی چاہتے ہیں کہ سسٹم عوام کی خدمت کرے تو جلد اقدامات کرنا ہوں گے، ان حالات میں ایک ری سیٹ کی ضرورت ہے، ملک میں ری سیٹ کی بحث میں نے شروع نہیں کی، اس ملک کا سسٹم کولیپس ہے تو کیوں ہے، سسٹم کولیپس کیسے ہوا، خودبخود ہوا یا سیاسی جماعتوں کی وجہ سے ہوا جب تک یہ طے نہیں کر سکتے کہ سسٹم کولیپس کیوں ہوا، اسے بحال نہیں کیا جا سکتا، 1973 کا آئین خود بخود کولیپس نہیں ہوا کروایا گیا ہے،1973 کے آئین کو بار بار کولیپس کروایا گیا ہے۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ جو طاقت 18 ویں ترمیم میں ہے وہ کسی اور ترمیم میں نہیں، ملک کو اگر مشکلات سے نکال سکتے ہیں تو وہ 1973 کا آئین ہے، احتساب کا نظام ہمیشہ مخالفین کیلئے بنایا گیا ہے، پیپلزپارٹی پنجاب اور سندھ میں مختلف رائے نہیں رکھتی، جو فیصلہ پنجاب اسمبلی کا ہوگا میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں گا، جو فیصلہ سندھ اسمبلی کا ہوگا میں اس کے ساتھ بھی کھڑا ہوں گا، تمام صوبوں کیلئے پیپلزپارٹی کی ایک رائے ہے، پنجاب اسمبلی میں صوبے کے حوالے سے قرارداد مسلم لیگ ن کی حکومت میں منظور ہوئی۔

WhatsApp
Get Alert