کوئٹہ، سریاب روڈ پر تیز رفتار زرنج رکشے کی ٹکر سے 10 سالہ بچی جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سریاب روڈ گاہی خان چوک کے قریب تیز رفتار زرنج رکشے کی ٹکر سے 10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
