سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 859 روپے اضافے سے 3 لاکھ 34 ہزار 478 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 115 ڈالر اضافے سے 3676 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

WhatsApp
Get Alert