ڈی آئی خان اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 اہم مطلوب سرغنہ سمیت 8 خوارج جہنم واصل

ٹانک (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں 2 الگ الگ کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں3 اہم مطلوب خوارجین سمیت 8 خارجی جہنم واصل ہوگئے۔

’’سماء ٹی وی ‘‘ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقےدرابن میں کیے گئے آپریشن کے دوران اہم خارجی سرغنہ کلیم جان سمیت 2خارجی جہنم واصل جبکہ ضلع ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کی ایک اور کارروائی میں انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ طاہرعرف ملنگ اور خارجی سرغنہ واحد عرف درویش سمیت 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور فتنہ الخوارج کے دیگر عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلاتعطل جاری رہے گا۔

WhatsApp
Get Alert