آٹا مزید مہنگا ہوگیا، 20 کلو تھیلے کی قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومتی اقدامات اور گندم کی درآمد کے باوجود ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، جس کے بعد شہریوں کو مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 3 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ حیدرآباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔
دستاویز کے مطابق پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 750 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں اس کی قیمت 3 ہزار 733 روپے تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 600 روپے، بنوں اور کوئٹہ میں بھی 3 ہزار 600 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق لاڑکانہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 560 روپے ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں اس کی قیمت 3 ہزار 533 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert