شخصیات کبھی بھی ریاستی نظام کے سامنے فتح یاب نہیں ہوسکتیں، اقرار الحسن

نہ بھٹو فتح یاب ہوسکے تھے، نہ خان صاحب ہوتے دکھائی دیتے ہیں، نہ مولانا ہوسکیں گے، ہمیں ریاستی نظام کے مدمقابل عوامی جمہوری نظام لانا ہوگا اور سسٹم کے سامنے سسٹم بنانا ہوگا۔ سربراہ عوام راج تحریک اقرار الحسن کا بیان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سربراہ عوام راج تحریک اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ ریاستی نظام کے سامنے فتح یاب ہونے کیلئے عوامی جمہوری نظام لانا ہوگا، آخرِ کار آنا عوام راج کے نظریے کے جانب ہی پڑے گا۔
ایکس پر اپنے بیان میں اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ شخصیات کبھی ریاستی نظام کے سامنے فتحیاب نہیں ہو سکتیں۔ نہ بھٹو ہو سکے تھے، نہ خان صاحب ہوتے دکھائی دیتے ہیں، نہ مولانا ہو سکیں گے۔
اقرار الحسن نے کہا کہ ہمیں ریاستی نظام کے مدّمقابل عوامی جمہوری نظام لانا ہو گا۔
سسٹم کے سامنے سسٹم اور ادارے کے مقابل ادارہ بنانا ہو گا۔

عوام راج تحریک اسی عوامی نظام اور جمہوری ادارے کے قیام کی تحریک ہے، سب کر کے دیکھ لیجئے، آخرِ کار آنا عوام راج کے نظریے کے جانب ہی پڑے گا۔
اقرار الحسن نے اپنے مزید ایک ٹویٹ میں کہا کہ صرف قانون سب کے لیے برابر نہ ہو بلکہ قانون بنانے کے مواقع یعنی حکومت میں آنے کے مواقع بھی برابر ہوں۔
جماعتوں کی سربراہی پر صرف امیرزادوں کا حق نہ ہو، اقتدار صرف سرداروں اور مخدوموں کے گھر کی کنیز نہ ہو، اختیار پر صرف جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کا قبضہ نہ ہو۔ ایک غریب کا بچہ بھی وزیراعظم بن سکے۔

WhatsApp
Get Alert