کراچی ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری، مزید ایک لاش نکال لی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید ایک لاش نکال لی گئی۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور اب تک 15 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ پندرہویں لاش کی شناخت محمد مفید ولد غمین گل کے نام سے کر لی گئی ہے، عمارت کا کام ہٹانے میں احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے۔
