کھیل

دورہ پاکستان:آسٹریلوی کرکٹرزنےسیکیورٹی کےحوالےسےپھرتشویش ظاہرکردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلوی کرکٹرز نے پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے پھر تشویش ظاہر کردی جبکہ ایک روز قبل تک کسی بھی پلیئر کی جانب سے دورے کے حوالے سے کوئی تحفظات ظاہر نہیں کیے گئے تھے-باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آسٹریلوی نیشنل سلیکٹر جارج بیلی نے کہا تھا کہ دونوں بورڈز بدستور چند چھوٹی چیزوں پر بات چیت کررہے ہیں، جب سب کی منظوری ہوجائے گی تو ہم اسکواڈ کا اعلان کردیں گے، ہم اس حوالے سے اپنے ٹریک پر ہیں، اب تک پلیئرز کو 2 سیکیورٹی بریفنگز دی جا چکی ہیں،میں بھی ان میں شریک ہوا ہوں فی الحال کسی بھی پلیئر نے پاکستان کے ٹور سے انکار نہیں کیا۔
تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہآسٹریلوی کرکٹرز نے پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے پھر تشویش ظاہر کردی ہے 1998 کے بعد پہلی بار آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلنے کیلئے مارچ،اپریل میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے،یہ تقریباً 24 برس بعد اس کا پاک سرزمین کا پہلا ٹور ہوگا ٹیسٹ میچز کی میزبانی بالترتیب کراچی، راولپنڈی اور لاہور کو دی گئی ہے، تینوں ٹی 20 میچز صرف لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے –
آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے اس کیلئے خاص طور پر لاہور میں گذشتہ دنوں ہونے والے ایک دھماکے کی مثال دی جا رہی ہے، وہاں آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ دن قیام کرنا ہوگا –
رپورٹ میں کہا گیا کہ کھلاڑی کافی بے چین ہیں علاوہ ازیں مذکورہ رپورٹ کے ساتھ پاکستان میں 2019 میں ہونے والے ایک دہشت گرد حملے کی تصویر بھی شائع کردی گئی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہم ٹور کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، اس کے علاوہ ہمارا اپنی اتھارٹیز کے ساتھ بھی ٹور کے حوالے سے باقاعدہ رابطہ ہے، ہمارے لیے کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف کی سیکیورٹی سب سے زیادہ مقدم ہے-

متعلقہ خبریں