پاکستان

سعودی عرب کی انتہائی اہم ترین شخصیت 7 فروری کو پاکستان آ رہی ہے ، خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف 7 فروری کو پاکستان پہنچیں گے، وہ شیخ رشید کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں ۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف 7 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے ، اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سےبیان میں کہا گیا کہ سعودی وزیر داخلہ پاکستانی ہم منصب شیخ رشید کی خصوصی دعوت پرپہنچیں گے۔
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر داخلہ دورے کے دوران صدرمملکت عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ، اہم حکومتی اور سیکیورٹی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔وزارت داخلہ نے بتایا سعودی وزیر داخلہ وزارت داخلہ کا دورہ بھی کریں گے ، جہاں ان کی شیخ رشید سے ملاقات ہوگی ، جس میں علاقائی صورتحال ،سعودی عرب سےقیدیوں کی رہائی ودیگرامور پر بات کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں