پیٹرول کے بعد بجلی کا جھٹکا، بجلی 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی صارفین کے لئے ایک اور بری خبر بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے . نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی گئی جبکہ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کرے گا .


سی پی پی اے کے مطابق جنوری میں ہائیڈل سے 5.83 فیصد اور کوئلے سے 33.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ ڈیزل سے 6.73 فیصد اور فرنس آئل سے 14.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی .
درخواست میں بتایا گیا کہ مقامی گیس سے 14.37 فیصد اور ایل این جی سے 7.12 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اسی طرح جوہری ایندھن سے 14.37 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ہوا سے 2.22 فیصد اور بگاس سے 1.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں