انگین آلتان نے یوکرین کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے امن کا پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترک سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار نے یوکرین کی موجودہ صورتحال کی پیش نظر امن کا پیغام جاری کیا ہے .


حال ہی میں اداکار انگین آلتان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ جاری کی ہے .


اداکار انگین آلتان کی شیئر کی جانے والی پوسٹ میں امن سے رہنے کا پیغام دیا گیا ہے . اداکار کے پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے جنگ اور تباہی کے بجائے پرامن رہنے اور مل کر رہنے کے حوالے سے بتایا گیا ہے .
خیال رہے کہ اداکار نے یہ پوسٹ اس وقت شیئر کیا کہ جب یوکرین اور روس کے درمیان تنازع شدت اختار کرتا جارہا تھا . علاہ ازیں انجلینا جولی نے بھی یوکرین کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کردی ہے .
ہالی وڈ کی معروف اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اس حوالے سے ایک پوسٹ جاری کی ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Angelina Jolie (@angelinajolie)


انہوں نے اپنے پوسٹ میں کہا ہے کہ میں یوکرین کے شہریوں کے لئے دعاگو ہوں . انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں چاہی ہوں کہ یو این ایچ سی آر کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر یوکرین کے بےگھر شہریوں کو تحفظ اور بنیادی سہولیات فراہم کروں .
واضح رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں .
روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف کے بہت قریب پہنچ گئی ہے، امریکی نیوز چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ بیلاروس کے راستے یوکرین میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف سے 20 میل کے فاصلے پر ہے جبکہ روس کے حملے کے دوسرے روز یوکرین کے دارالحکومت کیف میں صبح 2 زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں .

. .

متعلقہ خبریں