چیئرمین سینیٹ چوہدری برادران سے ملنے پہنچ گئے

(قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی مسلم لیگ ق کے سربراہان، چوہدری برادران چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے .

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کریں گے .

سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات کریں گے .


ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی چوہدری برادران سے ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کریں گے .

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپوزیشن کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک اور مارچ کے حوالے سے بھی چوہدری برادارن سے بات چیت کریں گے .

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک پر بھی گفتگو ہو گی .

. .

متعلقہ خبریں