کراچی: نیو چالی میں گتے کے گودام میں آتشزدگی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے نیو چالی میں گتے کے گودام میں لگی آگ پر 3 فائر ٹینڈرز نے قابو پالیا، کولنگ کا عمل جاری ہے . کراچی کے علاقے نیوچالی میں گتے کے گودام میں آگ لگ گئی .


فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کے 3 فائر ٹینڈرز نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا .
آگ بجھانے کے بعد فائر بریگیڈ کی جانب سے کولنگ کا عمل جاری ہے . فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے .

. .

متعلقہ خبریں