حریم شاہ کی سوئمنگ پول کی نئی ویڈیوز نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا
انقرہ(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاو نٹ پر سوئمنگ پول کی نئی ویڈیو پوسٹ کر دیں جنہوں نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔
29سالہ ٹک ٹاکر اپنے ہنی مون پر ترکی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے سوئمنگ پول کے پاس ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کیں اور ان کی ویڈیوز دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں ، حریم شاہ کی جانب سے اپنے ہنی مون کی تصاویر شیئر کی گئیں جو ان کے مداحوں نے بہت پسند کیں مگر ان کا پراسرار دولہا کون ہے یہ اب بھی ایک سوالیہ نشان ہے ۔
View this post on Instagram
حریم شاہ ترکی کے خوبصورت نظاروں سے اپنے مداحوں کو اپ ڈیٹ رکھتی ہیں اور خوبصورت نظاروں کی ویڈیوز، تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں ۔ اس سے پہلے حریم شاہ کی شادی کی خبر نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کیا ، اب لوگ ان کے دولہا کی تلاش میں ہیں جسے اب تک حریم شاہ نے خفیہ رکھا ہوا ہے ۔
View this post on Instagram
