تاہم اب اداکارہ نے خودانسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے بات پکی ہونے کا اعلان کیا ہے . اریبہ حبیب کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں انہیں خوبصورت آف وائٹ لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے فی الحال یہ نہیں بتایا کہ وہ کب تک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی . اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری سے منسلک کئی شخصیات نے مبارکباد پیش کی جبکہ ان کی آنے والی زندگی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا . اس سے قبل بھی اداکارہ کی جانب سے اپنی عیدی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جاچکی ہے جس میں اریبہ حبیب مٹھائی کا ڈبہ لیے بیٹھی ہیں جب کہ ان کے ارد گرد تحائف اور گلدستہ بھی موجود ہے .
. .View this post on Instagram