بیلہ میں ٹرک کھائی میں گر گیا، 4 افراد جاں بحق

(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بیلہ میں ٹرک کھائی میں گر گیا، حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے . ریسکیو کے مطابق کراڑو کے مقام پر خضدار سے کراچی جانے والا ٹرک کھائی میں گر گیا .

ریسکیو کے مطابق حادثے میں ٹرک پر سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کی لاشیں سول اسپتال بیلہ منتقل کردی گئیں . . .

متعلقہ خبریں