کون سے موبائل فونز ہیں جن پر جلد واٹس ایپ چلنا بند ہوجائے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے . واٹس ایپ کی طرف سے ایک اہم خبر جاری کی گئی ہے جس میں موبائل فونز کی ایک لسٹ مہیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ ان موبائل فونز پر 31 مارچ 2022ء کے بعد واٹس ایپ نہیں چلے گا .


کمپنی کے مطابق واٹس ایپ بند کیے جانے کی کئی وجوہات ہیں جن میں اسپامنگ، فیک نیوز پھیلانا، تبدیل شدہ ایپلیکیشنز استعمال کرنا اور فونز کا اینڈرائیڈ 4.1 یا اس سے پرانے ورژنز استعمال کرنا شامل ہیں .
جاری کی گئی موبائل فونز کی فہرست میں سام سنگ گلیکسی ٹرینڈ لائٹ، سام سنگ گلیکسی ایس 3 منی، سام سنگ گلیکسی ایکس کور2، سام سنگ گلیکسی کور، ایل جی لوسڈ 2، ایل جی آپٹمس ایف 7، ایل جی آپٹمس ایل 3ڈیوئیل، ایل جی آپٹمس ایل 4، ایل جی آپٹمس ایل 2، ایل جی آپٹمس ایف 3کیو، زیڈ ٹی ای گرانڈ ایس فلیکس، زیڈ ٹی ای وی 956، سونی ایکسپیریا ایم، ہواوے اسینڈ جی 740، ہواوے اسینڈ میٹ، اے ایس سی ڈی 2، آئی فون 6ایس، آئی فون ایس ای اور آئی فون 6ایس پلس شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں