نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی کی تقریب پر فائرنگ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار بال بال بچ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ) نامزد صوبائی وزیراسد کھوکھرکے بیٹے کی شادی کی تقریب میں فائرنگ کی گئی، اس فائرنگ سے2 افرادزخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تقریب میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس سے نامزد صوبائی وزیر کے بھائی مبشر کھوکھر المعروف ملک گوگا اور ایک نامعلوم شہری زخمی ہو گیا پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے . فائرنگ سے چند لمحے پہلے وزیراعلیٰ عثمان بزدار تقریب سے رخصت ہوئے تھے،شادی کی تقریب میں صوبائی وزرا سمیت اہم شخصیات بھی شریک تھیں .

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسدکھوکھر کو کابینہ میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا . اسد کھوکھر اس سے قبل بھی صوبائی وزیر رہ چکے ہیں . . .

متعلقہ خبریں