نوازشریف کا برطانیہ میں علاج ممکن نہ ہوا تو دوسرا ملک دیکھیں گے، شاہد خاقان

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کا قانونی طور پر برطانیہ میں علاج ممکن نہ ہوا تو کسی دوسرے ملک میں دیکھا جائے گا . انہوں نے کہا جب علاج مکمل ہو جائے تو نوازشریف واپس آئیں گے .

نوازشریف ماضی میں بھی وہیں سے علاج کرتے رہے ہیں . شاہد خاقان نے کہا کہ باتیں کرنے کی بجائے ان کی طبی رپورٹ کو پڑھا جائے . کوویڈ کی وجہ سے ویزے کی مدت میں سب کو توسیع دی ہوئی ہے . 6مہینے کا عرصہ گزرجانے کے بعد ٹریبونل میں دیکھا جائے گا . ان کا کہنا تھا کہ ہر اولاد کی خواہش ہوتی ہے ان کےو الد کو علاج کی اچھی سہولیات ملیں . جیل اسپتال نہیں ہوتا . جیل میں صحت بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب ہوتی ہے . جیل میں صحت بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب ہوتی ہے . کشمیر الیکشن کے متعلق انہوں نے کہا کہ انتخابات میں بڑے بڑے جلسے پارٹی کی کامیابی ہے . کشمیر میں سب سے بہتر اور پرجوش کمپین مسلم لیگ ن کی تھی . مریم نواز کے جلسے میں زیادہ لوگ آئے تو پارٹی کی کامیابی ہے . انہوں نے کہا الیکشن میں ہماری اسٹرٹیجی بہتر ہوتی تو شاید ہم جیت جاتے . آئندہ الیکشن میں شہبازشریف بطور پارٹی صدر کمپین چلائیں گے . شاہد خاقان نے کہا الیکشن میں جو دھاندلی ہوئی اس پر سب جانتے ہیں . ووٹ کو عزت نہیں دیں گے تو ملک آگے نہیں چلے گا . . .

متعلقہ خبریں