جہانگیرترین گروپ اورحکومتی اختلافات میں شدت آتے ہی ریحام خان بھی خاموش نہ رہ سکیں ،طنز کے نشترچلادئیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اورجہانگیرترین گروپ کے معاملات شدت اختیارکرگئے جس کے بعد حکومت میں موجود لوگوں سے مبینہ طورپرکہاگیاکہ جہانگیرترین گروپ سے علیحدگی کااعلان کریں یاپھرعہدہ چھوڑ دیں . اس کی تازہ مثال عون چوہدری کااستعفیٰ ہے .

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اورجہانگیرترین گروپ چھوڑنے کی بجائے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے . اس ساری صورتحال پربرطانیہ میں م قیم خاتون صحافی اورعمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی بول پڑیںاورطنز کے نشترچلادئیے ،ایک ٹوئٹ میں ریحام خان نے لھاکہ سناہے ترین گروپ کے لوگ آج کل کہہ رہے ہیں کہ ہم توصرف مفت کی افطارپارٹی کھانے گئے تھے باقی ہم تحریک انصاف کے ہی ہیں . انہوں نے ساتھ ایک ایموجی بھی بنایا جس میں کارٹون کریکٹرمنہ کھول کرہنس رہاہے . . .

متعلقہ خبریں