سارہ خان کی طاقت کون؟

(قدرت روزنامہ)رواں سال گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اور معصوم سی صورت والی اداکارہ سارہ خان نے اپنے شوہر کو اپنی طاقت اور مضبوطی قرار دیا ہے . سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اور آئے دن اپنے نئے فوٹو شوٹ کی خوبصورت تصاویر شیئر کر کے مداحوں کے تعریفی پیغامات سمیٹنے والی ہر دلعزیز سارہ خان نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر فلک شبیر کی تصویر پوسٹ کی ہے .

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں فلک شبیر نے نیلے رنگ کی جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ دھوپ سے بچنے کے لیے آنکھوں پر کالا چشمہ بھی لگایا ہوا ہے . سارہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’یہ تصویر اُن کی ہے جو میری طاقت ہیں اور جن کی وجہ سے مجھے ہمت اور مضبوطی ملتی ہے . ‘ اداکارہ کا اپنے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام دیکھنے کے بعد صارفین بھی خاصے خوش نظر آرہے ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب تک اُن کی پوسٹ کو 1 لاکھ 13ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں . واضح رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا . . .

متعلقہ خبریں