قصور: گینگ ریپ کے 3 مجرمان کو سزائے موت کا حکم

(قدرت روزنامہ)قصور کی عدالت نے ذہنی معذور لڑکی کے گینگ ریپ میں ملوث 3 مجرمان کو موت کی سزا سنا دی . ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے متاثرہ خاندان کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے مجرمان پر جرمانہ بھی عائد کیا .

مجرمان نے 13 سالہ لڑکی کو 21 اگست 2019 کو عیسیٰ نگر سے اغوا کیا اور ویران گھر میں اس کا گینگ ریپ کیا تھا . لڑکی کے رونے کی آواز سن کر مقامی افراد اور اہل خانہ موقع پر پہنچے تھے . پولیس نے تعزیرات پاکستان کے سیکشن 364 اے ا ور 376 بی کے تحت 3 نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا . ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سجاول خان نے جاوید، شیمون مسیح اور ہارون کو سزائے موت جبکہ یونس کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا . . .

متعلقہ خبریں