عالمی دنیا

یہ تو پھر ہونا ہی تھا۔۔۔!!! گوگل نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے صارفین کی نئی ایپلی کیشن میں لاگ ان ہونے کیلئے تھرڈ پارٹی سائن ان کی دیرینہ مشکل آسان کردی ۔گوگل کے ذریعے ایپلیکشن کا استعمال کرنیوالے اکثر صارفین نے کسی نئی ایپلی کیشن میں لاگ ان ہونے کیلئے تھرڈ پارٹی سائن ان کا آپشن ضرور استعمال کیاہوگا ۔

جس میں صارفین کو ہر ایپ کے لیے پاس ورڈ یاد رکھنے کی جھنجھٹ سے بچنے کے لیے ای میل ایڈریس، فیس بک یا ٹوئٹر اکاونٹ سے لاگ ان ہونے کا آپشن دیا جاتا ہے۔ لیکن کچھ صارفین کے لیے تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن میں سائن ان کا طریقہ کار زیادہ مشکل بن جاتا ہے لیکن اب گوگل نے اپنے صارفین کی اس پیچیدہ مشکل کو مزید سہل بنا دیا ہے۔ٹیکنالوجی سے متعلق خبریں شائق کرنیوالی ویب سائٹ کے مطابق گوگل نے اپنے صارفین کادیرینہ مسئلہ آسان کردیاہے ۔ گوگل نے گوگل آئڈینٹیٹی سروسز کے نام سے ایک ماڈیول متعارف کرایا ہے جس مین ون ٹیپ آٹھینٹی کیشن کا اضافہ کردیاگیاہے ۔

متعلقہ خبریں