سندھ
پاکستان پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم کو سندھ میں تین وزارتیں دینے کا فیصلہ
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو سندھ میں تین وزارتیں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت صنعت اور ہائیر ایجوکیشن دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مرتضی وہاب کو مشیر داخلہ سندھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر حیدر آباد بھی ایم کیو ایم کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نسرین جلیل کا نام گورنر سندھ کے لئے فائنل کر لیا گیا، پیپلز پارٹی نے اپنے فیصلوں سے ایم کیو ایم قیادت کو آگاہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وزارتوں کے لئے نام فائنل کر کے پیپلز پارٹی کو دے گی، صوبائی وزراء کا حلف آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔