پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ماہ نور شہزاد کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)گزشتہ سال ٹو کیو میں منعقد ہونے والے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی بیڈمنٹن کھلاڑی ماہ نور شہزاد کی منگنی فیضان کے ساتھ ہوگئی جس کے بارے میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کر کے بتایا . تفصیلات کے مطابق ماہ نور شہزاد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر اپلوڈ کی جس میں انہوں نے ہلکے گلابی رنگ کا لباس پہنا ہے جس کے ساتھ انہوں نے سلور رنگ کی جیولری کا انتخاب کیا .

تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ”منگنی،روح کا ساتھی“ . واضح رہے کہ کھلاڑی نے منگنی کے موقع پر اپنے منگیتر کے ساتھ کوئی تصویر پوسٹ نہیں کی تاہم انہوں نے کئی ہفتے پہلے اپنے منگیتر کے ساتھ ایک تقریب کے موقع پر ایک تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی . اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ”اپنے منگیتر کے ساتھ“ . اس پوسٹ کے شیئر کرتے ہی انہیں سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کی طرف سے مبارک باد موصول ہونا شروع ہو گئی تھی .

اگر کام کے حوالے سے بات کی جائے تو ماہ نور شہزاد کو اولمپکس 2022ء کے لیے دوسری مرتبہ منتخب کیا گیا ہیں جس کا انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر بتایا انہوں نے ایک تصویر اپلوڈ کی س کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ”الحمداللہ میں کومن ویلتھ گیمز کے لیے دسری مرتبہ منتخب کی گئی ہوں جو 28جولائی2022ء سے 8اگست 2022ء برمنگھم انگلینڈ میں منعقد کی جائے گی“ .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mahoor Shahzad (@mahoor.shahzad)

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mahoor Shahzad (@mahoor.shahzad)

. .

متعلقہ خبریں