بلوچستان: پری مون سون بارشیں کل سے جاری

پشین (قدرت روزنامہ)صوبۂ بلوچستان میں کل سے پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے . پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق ایران سے گرد آلود ہوائیں شمال اور میدانی علاقوں میں گزشتہ روز داخل ہوئیں، جو پری مون سون بارشوں کا سبب بنیں .


پشین، قلعہ عبد اللّٰہ، نوشکی اور دالبندین ان گرد آلود ہواؤں کی زد میں رہے، جن کے باعث مشرقی بلوچستان اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز سے بارشیں جاری ہیں .
بلوچستان کے علاقوں کوہلو، بارکھان، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی اور سبی میں بارش ہوئی، ان گرم اضلاع میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی .
آج بعد دوپہر بارشوں کا ایک اور سلسلہ متوقع
پی ڈی ایم اے کے مطابق شمال مشرقی اضلاع میں آج بعد دوپہر بارشوں کا ایک اور سلسلہ متوقع ہے .
پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بارشوں کے باعث متوقع سیلابی ریلوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے . پی ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارشوں کا شدت کے ساتھ سلسلہ 17 جون کو شروع ہونے کا امکان ہے، ان بارشوں سے سیلابی صورتِ حال ہونے کا بھی امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں