کیا مریم نواز اور کیپٹن صفدر اپنے بیٹے کی شادی میں شریک ہوں گے؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی ہے لیکن دونوں کی شادی میں شرکت مشکوک ہے . نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی جنید صفدر کی شادی میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہے .

اگر حکومت نے دونوں کو لندن جانے کی اجازت دی تو وہ اپنے بیٹے کی شادی میں شریک ہوں گے بصورتِ دیگر وہ ویڈیو لنک کے ذریعے شادی میں شرکت کریں گے . خیال رہے کہ جنید صفدر کی شادی احتساب بیورو کے سابق سربراہ سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ کے ساتھ 22 اگست کو لندن میں ہوگی . . .

متعلقہ خبریں