ہاں ہماری طلاق ہوچکی ہے ،وہ سرکادردتھی ۔۔۔نمرہ خان کے سابق شوہر نے طلاق سے متعلق بتادیا

(قدرت روزنامہ)ملک کی ناموراداکارہ نمرہ خان گزشہ برس برطانیہ میں مقیم پاکستانی راجہ اعظم کے ساتھ رشتہ اذدواج میں منسلک ہوئیں . انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ شادی کی تصاویرپوسٹ کی تھیں اورباضابطہ طور پراپنی شادی کااعلان کیاتھا .

آگے شادی کے بعد بھی مداحوں نے نمرہ خان کواپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئرکرتے دیکھاگیاتھا . نمرہ خان شادی کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ برطانیہ چلی گئیں . نمرہ برطانیہ سے شوہرکے ساتھ خوشگوار تصاویرپوسٹ کررہی تھیں لیکن کچھ دنوں بعد مداحوں نے انسٹاگرام پران کی اذدواجی زندگی کے حوالے سے مکمل خاموشی دیکھی . اداکارہ کی جانب سے چہرے پرزخموں کے ساتھ تصاویر بھی انسٹاگرام پرشیئرکی گئی تھیں جس سے مداحوں میں تجسس پیداہواتھا . بعد میں نمرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پراپنی علیحدگی کے بارے میں کھل کرکہاانہوں نے حالیہ شو میں اپنی طلاق سے متعلق بھی بات کی لیکن کچھ ظاہرنہیں کیاتھا . حا ل ہی میں شوبز اداکارہ وماڈل نمرہ خان کے سابق شوہر کی ایک چیٹ ویڈیویوٹیوب پرمنظرعام پرآئی ہے جہاں انہوں نے واضح الفاظ میں اپنی طلاق کے بارے میں بتایا . انہوں نے نمرہ خان کے بارے میں غیرمہذب الفاظ کااستعمال بھی کیا . راجہ اعظم نے کہاکہ ہاں ہم طلاق یافتہ ہیں . میں نے اسے طلاق دی کیونکہ میں یہی چاہتاتھامیں نے اسے چھٹکاراپایا وہ سرکادردتھی . نمرہ خان کے سابق شوہر نے مزیدکہاکہ وہ یہ نہیں کہیں گے کہ وہ سردرد کاشکارہے لیکن وہ مطابقت نہیں رکھتے تھے . . .

متعلقہ خبریں