اقراء عزیز کی شوہر کیساتھ بولڈ تصاویر وائرل۔سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹی وی ڈراموں اور فلم کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور انکے شوہر یاسر حسین انسٹاگرام پر بولڈ تصاویر شیئرکرنے کے بعد صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ اقراءعزیز جنہیں چند روز قبل مختصر لباس پہننے پر ٹرول کیا جا رہا تھا ،اب اپنے شوہر یاسر حسین کے ساتھ چند تصاویر شیئر کرنے پر ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں۔
اقراءعزیز اور یاسر حسین کے درمیان آن لائن کیمسٹری زبردست ہے اور تازہ ترین تصاویروں میں یاسرحسین کو اپنی بیوی کا بوسہ لیتے دکھایا گیا ہے۔ اداکارہ نے جیسے ہی تصاویروں کو وائرل کیا ،تب سےانہیں ٹرول کیا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
اقراءنے اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے، کیپشن میں لکھا کہ “میری زندگی کی محبت اور میرے بیٹے کے باپ ! میں تم سے پیار کرتی ہوں اور تمہیں یاد کرتی ہوں! پہلے ہی واپس آجائو۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے شریک حیات کا انتظار کر رہی ہیں ، جو پاکستان میں نہیں ہے۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد کچھ مداحوں نے تو ان کے لیے اچھے تبصرے بھیجے اور کچھ نے انہیں سخت تبصرے کیے۔ایک صارف نے کہا کے کہ یاسر حسین جنگلی چمپ ہے۔
اقرا عزیز حسین ایک پاکستانی اداکارہ ہے اور انہوں نے 2014 میں اپنی اداکاری کا آغاز کسے اپنی کہیں میں شانزے کے طور پر کیا ۔ ادکارہ کے بہترین ڈراموں میں خدا اور محبت رانجھا رانجھا کر دی قربان اور جھوٹی شامل ہیں ۔