نوٹیفکیشن کے مطابق جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے وہاں فارمیسی اور ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی . دوسری جانب اسلام آباد میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 35.10فیصد ریکارڈ کی گئی . ڈی ایچ او کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں میں 5421 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 561 افراد میںوائرس کی تصدیق ہوئی اور دو افراد انتقال کرگئے . ڈی ایچ او نے بتایا کہ اسلام آباد میں اب تک 92ہزار کرونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 824 افراد انتقال کرچکے ہیں . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافے پر 15 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا . ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر ایف 6، آئی ایٹ فور، آئی ٹین تھری، جی 6 ون، جی نائن ون، جی نائن ٹو، جی سیون ٹو، ایف الیون ٹو، چک شہزاد اور این آئی ایچ کالونی میں
اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا .
متعلقہ خبریں