دانیہ نے شادی نہیں ڈیل کی تھی.. ڈاکٹر بشریٰ نے دانیہ اور عامر لیاقت کے رشتے کے بارے میں کیا بتایا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)” دانیہ نے عامر سے شادی نہیں ڈیل کی تھی۔ عامر گھر بسانا چاہتے تھے لیکن شادی کے کچھ مہینوں بعد ان کے بینک اکاؤنٹس خالی ہوگئے اور وہ لوگوں سے مدد مانگنے پر مجبور ہوگئے”یہ کہنا ہے عامر لیاقت کی پہلی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال کا۔ بشریٰ اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ
” مجھے بہت تکلیف ہوئی کہ الزام لگایا جارہا ہے کہ ہم لالچی ہیں اور ہماری جانب سے عامر کی موت کی وجہ چھپائی جارہی ہے تو میں یہ تسلیم کرتی ہوں کہ میرا عامر کی کسی چیز پر حق نہیں لیکن باپ کی چیز پر بچوں کا حق ہوتا ہے اس لئے ہمیں لالچ کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔ اگر شبہ ہوتا کہ عامر کا قتل ہوا ہے تو سب سے پہلے ان کا پوسٹ مارٹم کروانے کے لئے ہم کہتے”


دانیہ کی خلع شرعی طور پر ہوگئ تھی، ڈاکٹر بشریٰ
بشریٰ اقبال نے عامر اور دانیہ کی طلاق کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جب عورت مرد سے خلع مانگتی ہے اور مرد دینے کو راضی ہوجائے تو اگر وہ منہ سے کہہ دے تو بھی شرعی طور پر خلع ہوجاتی ہے۔ دانیہ نے خلع کا کیس عامر کی موت کے بعد واپس لیا اگر وہ اتنی سچی تھیں تو ان کی زندگی میں واپس آجاتیں۔ انتقال ہوتے ہی وہ محبت کرنے والی بیوہ بن گئیں۔
عامر آخری وقتوں میں بائے روڈ سفر پر کیوں مجبور ہوئے؟
موت کی وجہ کے بارے میں ڈاکٹر بشریٰ کا کہنا تھا کہ عامر کے ڈرائیور سے میں نے پوچھا کہ عامر کو تو بائے روڈ سفر پسند نہیں تھا تو کیوں آپ لوگ بائے روڈ دوسرے شہر جاتے تھے تو انھوں نے بتایا کہ ویڈیوز لیک ہونے کے بعد عامر روتے تھے اور کہتے تھے میں دنیا کا سامنا نہیں کرسکتا۔
عزت صرف عورت کی نہیں مرد کی بھی ہوتی ہے
بھلے ان کی زندگی میں کتنے مشکل حالات ہوں وہ ڈٹ کر مقابلہ کرتے تھے لیکن یہ معاملہ ایسا ہے جس نے انھیں توڑ دیا۔ عامر میری بیٹی کے باپ کے علاوہ پاکستان کا مشہور نام تھے۔ نجی تصاویر لیک ہونا صرف عامر کے لئے نہیں بلکہ یہ ہر مرد کے لئے برا تھا کیونکہ اب شوہر کے لئے اپنی بیوی پر بھروسہ کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ عزت صرف عورت کی نہیں ہوتی مرد کی بھی ہوتی ہے۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

3 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

3 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

3 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

3 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

3 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

4 hours ago