بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاں بحق افراد کی تعداد 149 ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں تھم نہ سکیں، مزید 13افراد کی اموات کی تصدیق کے بعد صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 149 ہوگئی۔پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) کی

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ، ڑوب، پشین میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تین، تین جبکہ مستونگ میں دو، ہرنائی اور واشک میں ایک،ایک اموات کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 149جبکہ زخمیوں کی تعداد 74ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں متاثرہ مکانات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 13 ہزار 975 ہوگئی ہے جن میں سے 3 ہزار 556مکمل جبکہ 10 ہزار 429جزوی طور پر متاثر ہیں۔صوبے میں اب تک 1لاکھ 98ہزار 461ایکڑ زرعی زمین، 670کلو میٹر روڈ، 16 پل متاثر جبکہ 23 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سب سے زیادہ کوئٹہ میں 20، پشین میں 15،ڑوب میں 13،قلعہ سیف اللہ میں 10،کیچ میں 8،لسبیلہ میں 7اموات ہوئی ہیں۔

Recent Posts

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

1 min ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

5 mins ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

9 mins ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

30 mins ago

اگلے سال پی ایس ایل کے لیے پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں

(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی…

1 hour ago

ملک میں عوامی نمائندگی دکھائی نہیں دے رہی، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت…

1 hour ago