مصدقہ ثبوت پرحکومت ڈیکلیئریشن دے سکتی ہے کہ پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ہے، رانا ثناءاللّٰہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس پر دیے گئے فیصلے پر کہنا ہے کہ حکومت ان مصدقہ ثبوت پر ڈیکلیئریشن دے سکتی ہے کہ پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ہے، اگر یہ ڈیکلیئریشن سپریم کورٹ سے برقرار رہتی ہے تو پارٹی تحلیل ہوجائے گی۔
رانا ثناء نے جیو نیوز نے پروگرام ’جیوپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 100 فیصد درست فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے نے عمران خان کو جھوٹا اور جعلساز ثابت کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے ثابت کیا ہے کہ پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ہے، 34 غیرملکیوں، شہریوں اور351 کمپنیوں سے پی ٹی آئی فنڈنگ لیتی رہی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ اور الیکشن ایکٹ کے مطابق بھی ممنوع فنڈنگ جرم ہے، پی ٹی آئی نے ریکارڈ میں جعلسازی کی، اکاونٹس چھپائے۔رانا ثناء کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست میں رہے گا تو، نہ جمہوریت اور نہ ہی سیاست آگے بڑھ سکتی ہے، عمران خان کی رعونیت اور تکبر ہے کہ کہتے ہیں ملک دشمنوں سے بات کرسکتا ہوں لیکن سیاسی مخالفین سے نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد کی میٹنگ میں فیصلے کے بعد کا لائحہ عمل بنایا گیا ہے، قوم کو عمران خان سے متعلق آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

3 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

3 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

3 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

4 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

4 hours ago