ہانیہ عامر کو عالیہ بھٹ کی نقل کرنا مہنگا پڑگیا؛ سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہہانیہ عامر کو سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی نقل کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حال ہی میں اداکارہ ہانیہ نے ساڑھی میں ایک فوٹو شوٹ کروایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

اس فوٹو شوٹ میں اداکارہ نے چمکیلی ساڑھی پہنی جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں،اور اس ہی کے ساتھ ہانیہ نے گہرے سرخ رنگ کی لپ اسٹک اور سلور بالیاں بھی پہنیں۔

تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہانیہ عامر نے عالیہ بھٹ کے لک کو کاپی کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس سے قبل ہانیہ عامر نے فلم گنگو بائی کی پروموشنز سے علی بھٹ کے لک کو کاپی کیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر ایک خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی اداکارہ ہیں لیکن متنازع اداکارہ اکثر ہی شوبز سے جڑی خبروں کی سرخیوں میں رہتی ہیں، چاہے ان کی ذاتی زندگی ہو یا پھر کسی کے ساتھ رشتہ، ان کے بیانات اور حرکات سوشل میڈیا صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر ہی لیتے ہیں۔

ہانیہ اپنی نجی زندگی سے اپنے چاہنے والوں کا باخبر رکھتی ہیں، وہ اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ گزارے گئے لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کرتی رہتی ہیں۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

7 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

7 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

7 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

8 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

8 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

8 hours ago