سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کا زمانہ چلا گیا اب۔۔۔ فیصل واوڈا نے بڑا بیان داغ دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کا زمانہ چلا گیا اب چپ لگائیں گے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کا قانون منظور کرائیں گے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ الیکشن میں دھاندلی ختم کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے، اس کی وجہ سے الیکشن میں دھاندلی روکی جاسکتی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے شفافیت آئے گی اور اس میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو دیکھاہی نہیں اور اس پر تنقیدشروع کردی۔انہوں نے کہا کہ سافٹ ویئراپ

ڈیٹ کازمانہ چلاگیا اب توچپ لگائیں گے اور کچھ بھی ہوجائے ٹیکنالوجی کے استعمال کا قانون منظور کرائیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ جب بھی کوئی قانون سازی ہوتی ہے یہ اپنے کیسز لے آتے ہیں، الیکشن کی شفافیت کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، اپوزیشن اتفاق کرے یا نہ کرے قانون سازی ضرور ہوگی، ایسے لوگوں کے کیسز معاف کردیں سب ٹھیک ہوجائے گا، بدقسمتی سے ایسے لوگوں کی بیماری پر قوم ہمدردی دکھاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے کچھ لوگ بھی نوازشریف کیلئے ہمدردی رکھتے ہیں، یہ کیساشخص ہے جو 3 بار وزیراعظم رہا لیکن ملک سے فرار ہوگیا، جب بھی قانون حرکت میں آتاہے یہ لوگ بیمار ہوجاتے ہیں۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

51 mins ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

1 hour ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

2 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

2 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

2 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

3 hours ago