عامر لیاقت کی قبر کشائی کے حکم پر نظرثانی کی درخواست جمع کرانے جا رہے ہیں، بشریٰ اقبال

کراچی (قدرت روزنامہ)سابق رکنِ قومی اسمبلی و معروف میزبان عامر لیاقت کی قبر کشائی کے حکم کو معطل کرنے کے لیے سیشن کورٹ میں نظرثانی کی درخواست جمع کروائی گئی۔
عامر لیاقت کی سابقہ، پہلی اہلیہ، میزبان و اسلامک اسکالر بشریٰ اقبال کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔

بشریٰ اقبال کا اس ٹوئٹ میں بتانا ہے کہ ’ہم مرحوم عامر لیاقت کی قبر کشائی کے حکم کو معطل کرنے کے لیے سیشن کورٹ میں نظرثانی کی درخواست جمع کرانے جا رہے ہیں‘۔اُن کا مزید کہنا ہے کہ ’امید ہے کہ اللّٰہ اس معاملے کو احمد اور دعا (بیٹا اور بیٹی) کے حق میں حل کر دے گا، انشاء اللّٰہ‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کا اپنے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے اور ضرور ہوگا، ان شاء اللّٰہ پوسٹ مارٹم لازمی ہوگا۔انہوں نے بشریٰ اقبال اور بیٹی دعا عامر پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا تھا جب پوسٹ مارٹم کی بات آئی تو یہ بشریٰ اور دعا دونوں میڈیا کی سپورٹ مانگنے سامنے آگئیں، ویسے جب عامر فوت ہوئے تب تو بشریٰ میڈیا کے سامنے نہیں آنا چاہتی تھیں، اب بیٹی کو بھی لے کر آ گئی ہیں۔
دانیہ ملک کا کہنا تھا کہ مطلب کچھ تو ہے جو بی بی (بشریٰ اقبال) پوسٹ مارٹم میں تاخیر کرواتی جا رہی ہیں اور اب ہمیں دھمکیاں بھی دلوا رہی ہیں کہ اس پیشی پر آئیں تو جان سے جاؤ گی۔

Recent Posts

عراق میں ہم جنس پرستی پر 15 سال قید کی سزا کا قانون منظور

بغداد(قدرت روزنامہ)عراق میں ہم جنس پرستی کو جرم قرار دیدیا گیا جس کی سزا کم…

8 mins ago

احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کامرتکب افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے کہاہے کہ احسان اللہ کے…

14 mins ago

کوئٹہ میں ٹیپ بال میچ کے دوران دیوار گرنے سے زخمی کتنے کھلاڑیوں کی حالت تشویشناک ہے؟ محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے کہ کل کوئٹہ قلات میں آندھی…

18 mins ago

خوشی ہے کہ ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کی، نیوزی لینڈ کوچ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے کوچ گیری سٹیڈ نے کہا کہ انہیں اس فخر…

21 mins ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کا…

27 mins ago

تین درجن نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متنازع خبروں کی زینت بننے والے رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن…

31 mins ago