’عمران خان 100 جلسے کرلیں، الیکشن کی تاریخ پی ڈی ایم دے گی‘

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہیں تو 100 جلسے کرلیں لیکن عام انتخابات کی تاریخ پی ڈی ایم دے گی۔تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ سائیکل چور جیل میں اور ڈالر چور باہر ہو، فواد چوہدری کو زیادہ قانون کی سمجھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ تو کہتے ہیں انقلاب لے کر آؤں گا لیکن آپ تو نیوٹرل کا نام نہیں لے سکتے، یہ کہتے تھے کہ میں وزیر اعظم بنوں گا تو کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ صرف بیان بازی کرتے ہیں، یہ جلسے اپنی جان چھڑانے اور سزا سے بچنے کے لیے کر رہے ہیں۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پرویز الٰہی چوہدری شجاعت کے نہ ہو سکے تو آپ کے کہاں سے ہوں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں جے آئی ٹیزبن چکی ہیں، کیس میں کوئی جان ہوتی تو کچھ نہ کچھ نکل آتا۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فواد چوہدری کو پنجاب میں اہم پوزیشن دینے کا فیصلہ کر لیا۔بول نیوز کے مطابق ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کے لیے فواد چوہدری کو پارٹی چئیرمین کی جانب سے بڑا ٹاسک دیا گیا ہے۔ 25 مئی کے کرداروں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے فواد چوہدری کو بڑی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہو گا۔
فواد چوہدری اگلے 48 گھنٹوں میں پنجاب پہنچ جائیں گے۔فواد چوہدری روزانہ عمران خان کو آگاہ کریں گے۔اس سے قبل فواد چوہدری نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ،25 مئی کے واقعات پر ایف آئی آر کی درجنوں درخواستیں آرہی ہیں جن میں رانا ثنا اللہ، عطا تارڑ، احمد ملک اور حمزہ شہباز نامزد ہیں، ماڈل ٹاؤن کیس بھی تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرا اطلاعات نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ راناثنا اللہ اپنی اوقات سے بڑھ بڑھ کر باتیں کررہے ہیں، پاکستانی کی 80 فیصد آبادی پر اس وقت پی ٹی آئی کی حکومت ہے، دو بڑے صوبے مکمل طور پر پی ٹی آئی کے پاس ہیں، رانا ثنا اللہ صرف کوہسار کے اسی ایچ او ہیں اس لیے ان کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی تک سمجھ نہیں کہ ایف آئی اے کس حیثیت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو نوٹس جاری کررہا ہے، یہ تمام لوگ 12-2011 میں عوامی عہدوں پر فائز نہیں تھے، اس لیے ہم عدالت گئے ہیں، اگر عدالت نے ہمیں کہا کہ آپ نے ایف آئی اے سے تعاون کرنا ہے تو ہم کریں گے۔

Recent Posts

انگلینڈ کے کتنے شہروں کے میئر مسلمان ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ریکلیم پارٹی کے لیڈر لارنس (لوزا) فاکس نے سوشل میڈیا…

13 mins ago

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نائب وزیراعظم اور…

17 mins ago

پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں…

27 mins ago

کمزور نظر والوں کیلئے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا انتہائی آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ کی نظریں کمزور ہیں تو آپ کو بھی سوئی میں…

31 mins ago

سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان ، 13 ہزار امیدواروں میں سے 401 کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان…

41 mins ago

پی ٹی آئی سے بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا…

45 mins ago