پاک فوج کے شہدا کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا،وزیر داخلہ نے انکوائری ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاک فوج کے شہدا کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔وزیر داخلہ نے آج جوائنٹ انکوائری ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ،ڈی جی ایف آئی اے اور ٹیم کے ممبران شریک ہوں گے۔وزارت داخلہ نے جوائنٹ انکوائری ٹیم کی تشکیل نو کی تھی۔ایف آئی آئی کے علاوہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسران بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اب تک کی تحقیقات کے بارے میں بریفنگ دے گا ۔اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں ،تحقیقاتی ٹیم کو ہدایات بھی دی جائیں گی۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیخلاف بغاوت کا مقدمہ،پولیس نے تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔
ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی انوسٹی گیشن کریں گے۔ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم میں ایس پی سٹی،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او بھی شامل ہوں گے۔

ادھر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے غداری کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ شہباز گل کو اسلام آباد کچہری میں پیش کیا گیا جہاں ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر نے کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے عدالت سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔
پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم شہباز گل سے موبائل فون برآمد کرنا ہے۔ ملزم جس پیپر کو دیکھ کر بول رہا تھا وہ بھی برآمد کرنا ہے۔ پروگرام کس کے کہنے پر ہوا اس بارے میں بھی تفتیش کرنی ہے لہٰذا ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ اسلام آباد کی عدالت نے غداری کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

4 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

5 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

5 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

6 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

6 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

6 hours ago