ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ ایف آئی اے میں طلبی پر قاسم سوری کا پیش ہونے سے انکار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے ایف آئی اے میں طلبی پر سابق ڈپتی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے پیش ہونے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کوایف آئی اے کوئٹہ میں طلب کیا گیا، قاسم سوری کی طلبی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی وجہ سے کی گئی اور الزام عائد کیا گیا ہے ان کی طرف سے ایک اکاونٹ میں 55 لاکھ کی ٹرانزیکشن کی گئی تاہم سابق ڈپٹی اسپیکر نے ایف آئی میں پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹس کل کوئٹہ میرے گھر موصول ہوا اور میں اس وقت اسلام آباد میں موجود ہوں جہاں سے کوئٹہ کے لیے فلائٹ کی عدم دستیابی پر ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوسکتا۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ترجمان اصف ترین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کو جاری کردہ نوٹسز کے حوالے کوئی بھی فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کوئٹہ میں کوئی پیش نہیں ہوگا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر او ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے متعلق ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز میں جس اکاونٹ اور رقم کا تذکرہ کیا ہے وہ درحقیقت پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کا مشترکہ افیشل اکاونٹ تھا جس کے دستخطی اختیارات چار افراد قاسم خان سوری ، سید ظہور اغا، داود پانیزئی اور عبدالوہاب آغا تھے۔

ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان نے مزید کہا کہ نوٹسز میں جس ٹرانزیکشن کا حوالہ دیا گیا ہے وہ رقم نہ بیرون ملک سے اور نہ ہی کسی انفرادی اکاونٹ میں بھجوائی گئی تھی بلکہ اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے اکاونٹ سے رقم بھجوائی گئی تھی جو پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کا کرایہ، گیس، پانی، بجلی او دیگر بلز ، سیکرٹریٹ میں کام کرنے والوں کی تنخواہیں اور 2012ء کے جلسے کے بندوبست کے لئے بھجوائی گئی تھی، اس کے برعکس سیاق و سباق سے ہٹ کر پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

5 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

6 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

6 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

7 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

7 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

7 hours ago