بول کر تو سب کماتے ہیں لیکن خاموشی نے ایک ٹک ٹاک اسٹار کو کروڑپتی بنادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھرمیں بول کرتو سب ہی کماتے ہیں، لیکن ایک ایسا ٹک ٹاک اسٹار بھی ہے جو خاموش رہ کر کماتا ہے اور اسی خاموشی نے اسے کروڑپتی ٹک ٹاکر بنادیا ہے۔ہم بات کررہے ہیں عالمی شہرت یافتہ خاموش ٹک ٹاکر خبانے لیم کی جوکہ صرف 21 سال کے ہیں۔

ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی ویڈیوز سے مقبول ہونیوالے اسٹار ‘خبانے لیم’ کروڑ پتی بن گئے ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبانے لیم کو عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونیوالے بحران کے سبب نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے گھر میں ویڈیوز بنانا شروع کردیں۔

خبانے اپنی ویڈیوز میں زندگی کو مشکل بنا دینے والی چیزوں کا آسان حل بتاتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بغیر لفظ ادا کیے محض چہرے کے تاثرات سے ہی ویڈیو بناتے ہیں، اگر ہم یوں کہیں کہ ان کی وجہ شہرت ان کے چہرے کے تاثرات اور خاموشی ہے تو غلط نہ ہوگا۔

اس نے صرف خاموش رہ کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اتنے ڈھیروں فالوورز بنا لئے ہیں۔

اس کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 10 کروڑ جبکہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 3 ملین کے قریب ہے۔

خبانے کون ہے؟

اس ٹک ٹاکر کا نام خبانے لیم ہے جس کی عمر 21 سال ہے اور اس نے نیو یارک ٹائمز کو اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ” مجھے نوکری سے نکال دیا گیا تھا، میں افریقی ملک سینیگال میں پیدا ہوا تھا، لیکن پھر اٹلی منتقل ہوگیا اور نوکری کے بعد فارغ رہتا تھا، پھر میں نے دوسری نوکری ڈھونڈھنے کے ساتھ ساتھ ایسی مزاحیہ ویڈیوز بنانی شروع کردیں اور دیکھتے ہی دیکھتے میرے فالوورز اتنے بڑھ گئے کہ مجھے اندازہ ہی نہیں تھا کہ لوگوں میں اتنا مقبول ہو جاؤں گا۔

خاموش ٹک ٹاکر کا خواب

خبانے کا کہنا ہے کہ میرا صرف ایک ہی خواب ہے کہ میں اپنی ماں کے لئے گھر بناؤں اور محنت کرکے اپنا نام بناؤں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میری کم محنت بھی خدا کو شاید پسند آگئی ہے ۔

اثاثے کتنے ہوگئے؟

خبانے لیم کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1.3 ملین ڈالر اور 2.7 ملین ڈالر کے درمیان ہے جو پاکستانی 45 کروڑ روپوں تک بنتی ہے۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

4 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

4 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

4 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

5 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

5 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

6 hours ago