نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران ہم نے مختلف کمبی نیشن کا جائزہ لیا ، ہم اپنے بنچ سٹرنتھ کو دیکھنا چاہتے تھے ، اس سیریز میں بہت سی اچھی چیزیں بھی ہوئیں لیکن ہمیں مزید بہتر ہونے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ باولنگ کے آغاز میں فاسٹ باولرز کا گیند سوئنگ ہو رہا تھا لیکن پاور پلے کے بعد جب اسامہ میر نے باولنگ شروع کی تو محسوس کیا کہ یہ پچ سپنرز کو زیادہ مدد فراہم کر رہی ہے ، ہم آٹھ باولرز کا استعمال کر رہے تھے جن میں سے چار سپنرز تھے ، جب آپ کے پاس باولرز کی اتنی زیادہ آپشن موجود ہو تو باولنگ دینا ایک مشکل ٹاسک ہوتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عماد وسیم تجربے کار باولر ہیں اور وہ پاور پلے کے بعد بھی اچھی باولنگ کرتے ہیں ،نئی گیند بلے پر اچھی آرہی تھی لیکن جیسے ہی گیند تھوڑا پرانا ہوا تو گیند بازوں کو مدد ملی۔

بابر اعظم نے کہا کہ بیٹنگ میں ہمی 15سے 20رنز مزید کرنے چاہیئں تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹر کے طور پر آپ کو ہمیشہ تیار رہنا ہوتاہے ،فیلڈنگ پر دھیان دینا ہوتاہے اور وکٹوں کے درمیان میں اچھی رننگ کرنی ہوتی ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا جناح ہاؤس اورجناح گیلری کا دورہ، شہدا ءکی فیملیز سے ملاقات ،میڈیا سے کیا کہا ؟ جانیے

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئی تعمیر کردہ جناح گیلری کا…

1 hour ago

لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)آتشزدگی کے بعد سے بند لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا…

1 hour ago

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3پٹیشنز دائر کرنے کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3 پٹیشنز دائر کرنے کا…

1 hour ago

170 والا سکور اب نہیں چلتا، یونس خان نے قومی ٹیم کو سب سے اہم مشورہ دے دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان یونس خان کا…

2 hours ago

مری میں مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر…

3 hours ago

آج رات سے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں…

3 hours ago